۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت، 4 ہزار بچوں سمیت 18 ہزار افراد جاں بحق

حوزہ/سعودی عرب نے عید الاضحٰی کے موقع پر بھی یمنی مظلوموں پر جارحیت کر کے متعدد یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے عید الاضحٰی کے موقع پر بھی یمنی مظلوموں پر جارحیت کر کے متعدد یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آل سعود نے عید کا احترام کئے بغیر یمن پر جارحیت جاری رکھتے ہوئے متعدد یمنیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

سعودی اتحاد نے عیدالاضحیٰ کے دن یمن کے صوبۂ صعدہ پر وحشیانہ حملے کئے جن میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے عید الاضحٰی کے دن جب یمن کے مظلوم عوام عید کی خوشیاں منا رہے تھے، صوبۂ صعدہ کے شہر شدا کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ جارحیت کر کے 17 یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے، جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور چند دیگر ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015ء سے یمن پر فوجی حملے جاری ہیں اور یمن کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں شہید، زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے جاری وحشیانہ حملوں اور محاصروں کے نتیجے میں یمن کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلّت کا سامنا ہے، لیکن اس کے باوجود اب تک سعودی اتحاد یمن کے خلاف اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .